ناک سے خون ،سانس رکنا ،جلد کا خشک ،کرنٹ کا محسوس ہونا ،طبی ماہرین نے اصل وجہ بتا دی 

08:23 PM, 3 Apr, 2021

اسلام آباد :ناک سے خون بہنا ،سانس کا رکنا ،جلد کا خشک ہو نا ،کرنٹ کا محسوس ہونا سے متعلق مختلف قسم کی افواہیں اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ،کہ یہ سب ایسی علامات ہیں جن کا کسی نہ کسی طریقے سے کورونا وائرس سے تعلق ملتا ہے ،تاہم طبی ماہرین نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہو ئے کہا ایسی علامات کا ظاہر ہونا صرف اور صرف موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی جن میں اس بات کا ذکر کیا جا رہا تھا کہ ناک میں سے خون بہنا ،سانس کا رکنا ،جلد کا خشک ہونا اور کرنٹ کا محسوس ہونے جیسی علامات کا کورونا کی نئی قسم سے تعلق ہے ،ماہرین کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کی وجہ کی وجہ سے ہی یہ علامات دیکھنے کو مل رہی ہیں ،عوام کوان تمام علامات کے ظاہر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،یہ علامات صرف اور صرف موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہی رونما ہو رہی ہیں ۔

 

ماہر موسمیات ڈاکٹر ظہیربابر نے بتایا کہ گذشتہ چند روز سے  خشک ہوائوں کا سلسلہ جاری تھا، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں، تاہم ان ہواؤں کا سلسلہ آج سے تھم جائے گا۔

طبی ماہرین  نے کہا کہ خشک و گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح و ہونٹ خشک ہوجاتی ہے، ناک خشک ہونے سے خون نکل آتا ہے اور ہونٹ بھی پھٹ جاتے ہیں، ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہوا زہریلی ہوچکی ہے، بلکہ اس کی وجہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونا اور گرمی سے ہے۔

طبی ماہرین نے نے مشورہ دیا کہ اس صورتحال سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں، بھاپ لیں اور ویسلین استعمال کریں۔

مزیدخبریں