ہمیں پتاہےکیاچالیں چلی جارہی ہیں،بلاول کو ابھی سیاست سیکھنی ہے :احسن اقبال

Ahsan Iqbal PMLN, PDM, PPP, Bilawal Bhutto

کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا واضح ہو گیا کہ سینٹ الیکشن میں  7 مسترد ووٹوں پر پیپلزپارٹی نے مہر لگائی تھی ،پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد مل کر جدو جہد کرنا تھا ،جب گول کرنےکاوقت تھاتو پیپلزپارٹی نےحکومت کیساتھ ہاتھ ملالیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا تمام جماعتیں لانگ مارچ کیساتھ استعفیٰ دیتیں توحکومت گرجاتی، 9 جماعتیں ایک طرف،پیپلزپارٹی دوسری طرف تھی،انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوپارٹی چیئرمین ہیں لیکن ابھی سیاست سیکھنی ہے،ہمارا سیاسی تجربہ بلاول بھٹو سے زیادہ ہے ، 5 یا 6سیٹیوں کیساتھ پیپلزپارٹی کس عدم اعتمادکی بات کررہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا  مسلم لیگ(ن)میں کوئی دھڑےبازی نہیں، بلاول بھٹوپی ڈی ایم بنانےکاکریڈٹ لےرہےہیں، ہمیں پتاہےکیاچالیں چلی جارہی ہیں، ہم بھی نفع ونقصان دیکھ کراستعفوں کافیصلہ کریں گے، کوئی کسی کیساتھ ڈیل کررہاہےیانہیں ہرجماعت بتاسکتی ہے.

احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا  بی اےپی کوساتھ ملاکراپوزیشن لیڈرسینیٹ کاعہدہ لیاگیا،پیپلزپارٹی یکطرفہ طور پر حکومت عہدیداروں کیساتھ ملاقات کر رہی ہے ،لیکن مسلم لیگ ن کا موقف بڑا واضح ہے ہمارے تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم سے ہی ہونگے ،مسلم لیگ میں اس وقت کوئی دھڑے بازی نہیں ہے ۔