این سی او سی نے رمضان المبارک میں مساجد کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

07:52 PM, 3 Apr, 2021

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے آئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک میں مساجد کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سیکی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق نماز مساجد، امام بارگاہ کے فرش پر ادا کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں میں نماز کے لیے قالین نہیں بچھائے جائیں گے۔ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے جبکہ بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے۔

این سی او سینے گائیڈ لائنز میں کہا موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے جبکہ خطیب انتظامیہ سے تعاون کریں، مساجد ، امام بارگاہ کو اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے جبکہ حکومت شدید متاثرہ علاقوں کیلئے احکامات اور پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50186 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14697 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 82888 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 58500 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2486 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 609691 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں