سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر 

07:19 PM, 3 Apr, 2021

کراچی :ملک میں گزشتہ روز 1500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت1731ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ5ہزار400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سے90ہزار364روپے پر آ گئی۔

 گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں257روپے کی کمی دیکھنے میں آ  ئی ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 5 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے،اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہو کر 90 ہزار 364 روپے ہے۔ 

مزیدخبریں