جمائما نے بھی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا 

05:41 PM, 3 Apr, 2021

لندن :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ،جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک کام ہے جو وہ بخوبی سر انجام دے سکتی ہیں اور وہ ہے وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھ کر کام کرنے کا ،انہوں نے کہا  وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی سابق اہلیہ جمائما بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلیں ،اپنے ایک ٹوئٹ میں جمائما نے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کی خواہش کا اظہا کر دیا ۔

 جمائما نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حالیہ انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں۔

جمائما نے ٹونی بلیئر کی گفتگو کا وہ حصہ ٹوئٹ کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ،جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق’’وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کیلئے میں خوشی خوشی راضی ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے‘‘۔

جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں جب ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

مزیدخبریں