لندن :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ،جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک کام ہے جو وہ بخوبی سر انجام دے سکتی ہیں اور وہ ہے وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھ کر کام کرنے کا ،انہوں نے کہا وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی سابق اہلیہ جمائما بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلیں ،اپنے ایک ٹوئٹ میں جمائما نے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کی خواہش کا اظہا کر دیا ۔
Prime Minister is “the only job I can think of, in which the importance of what you’re doing is so immense and the requirement of experience for doing it so nugatory” (Tony Blair)
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 2, 2021
جمائما نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حالیہ انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں۔
جمائما نے ٹونی بلیئر کی گفتگو کا وہ حصہ ٹوئٹ کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ،جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق’’وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کیلئے میں خوشی خوشی راضی ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے‘‘۔
جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں جب ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی بات سے اتفاق کیا ہے۔