کراچی میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

03:54 PM, 3 Apr, 2021

کراچی: شہر قائد  میں  درجہ حرارت 44  ڈگری گریڈ تک پہنچ گیا۔ گرمی کی شدید لہر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔  14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہرایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یکدم 2 ڈگری اوپر چلا گیا۔ شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے، تاہم شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں،  پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے بڑھادیں۔

مزیدخبریں