سندھ میں سکول 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز

02:21 PM, 3 Apr, 2021

اسلام آباد: محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سےمختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔  اسکولوں کے اوقات کار کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم  سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھویں تک  اسکولوں کو 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ 

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےاسکولوں کو 2 ہفتے  کی بندش پر  اعتراض کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ اسکولوں کے بجائے پہلے عوامی مقامات بند کئے جائیں۔

کچھ ممبران کی جانب سے پرائمری اسکولز کو بند کی تجویز بھی سامنے آئی۔  رمضان اوقات کار اور امتحانات سمیت دیگر امور  پر بھی حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا ۔

مزیدخبریں