ممبئی : بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ عالیہ بھت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں.
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے فوری بعد میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد تمام حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں خود کو آئیسولیٹ اسی بنا پر کیا ہے ۔
عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے اس وائرس سے جلد چھٹکارے کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے ، ان کا کہناہے کہ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے لیے دعائیں کررہے ہیں ۔