کبیر والا:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

08:26 AM, 3 Apr, 2021

کبیروالا: کیبروالا میں  پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل وقاص شہید ہوگئے۔جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور  ڈاکوؤں کے مابین پولیس مقابلہ ہوا ، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل وقاص شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل روکنے پر پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پولیس مقابلہ کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں زخمی ڈاکو کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔


 مقابلے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے ۔

مزیدخبریں