وزیراعظم کا تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان

06:00 PM, 3 Apr, 2020

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے اور کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا ،صوبوں کیساتھ مل کر سیلز ٹیکس میں کمی کرینگے ۔

نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعدسینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے تعمیراتی صنعت کے لیے پیکیج اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ،وزیراعظم نے کہاکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کےلیے ایک ادارہ بنارہے ہیں ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جو اس سال تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا اس سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا ،عمران خان نے مزید کہاکہ سرمایہ کاروں کو صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیکس چھوٹ بھی دیں گے ،مال بردارٹرانسپورٹ کوبھی کھلا رکھا ہے۔

مزیدخبریں