حکومت نے کراچی میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کر دیا

حکومت نے کراچی میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کر دیا
کیپشن: راشن غریب اور مستحق افراد میں یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے، کمشنر کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کر دیا۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ راشن صرف گھروں پر تقسیم کیا جائے اور راشن کی تقسیم کے اوقات شام 5 سے 7 بجے یا پھر رات گئے رکھے جائیں۔

کمشنر کراچی نے مزید ہدایت کی کہ راشن غریب اور مستحق افراد میں یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں گھر، گھر راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آیا۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔