لندن :نیند کی کمی انسان کو تھکن کا شکار کر سکتی ہے جس کے بعد لوگ چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق ، روازنہ 8 گھنٹے نیند لینا انتہائی ضروری ہے نیند کا دورانیہ کم یا زیادہ ہونے سے انسان جسمانی و ذہنی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے ،اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو وقت پر سونا اور جاگنا اپنا معمول بنا لیں۔
آج کل کی مصروف ترین زندگی میں نیند سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ،وقت پر سونا اور جاگنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔
نیند کی کمی ڈپریشن اور چڑچڑاپن کا باعث بنتی ہے، انسان چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ کرنے لگتا ہے ۔کوئی بھی کام توجہ اور یکسوئی سے نہیں کر سکتا اور یوں وہ طالب علم ہو یا دفتر میں کام کرنے والا انسان ،کاکردگی کے لحاظ سے پیچھے رہ جاتا ہے۔
ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق ،ایسا انسان جو نیند کی کمی کا شکار ہو اس کا قدرتی مدافعتی نظام بھی کمزور ہو جاتا ہے ۔
کم سونے کی وجہ سے جسم کا ہارمونل نظام بگڑ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں انسان اپنی بھوک پر قابو نہیں رکھ سکتا وہ بے تحاشا کھانے لگتا ہے یوں وہ موٹاپے کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔
نیند کی کمی سے نہ صرف آنکھوں کے گرد حلقے بنتے ہیں بلکہ آپ کی بینائی پر بھی اثر پڑتا ہے،ایسے لوگ جو زیادہ سونے کے عادی ہوں وہ نہ صرف سر درد کا شکار نظر آئیں گے بلکہ ہر وقت غنودگی کے عالم میں رہیں گے۔