”فیس بک “کی پاکستان میں زبردست انٹری

09:16 PM, 3 Apr, 2019

لاہور:فیس بک نے حکومت اور نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے اشتراک سے اپنی پہلی انوویشن لیب پاکستان میں قائم کردی ہے۔ یہ انوویشن لیب پاکستان میں ڈویلپرز، کاروباری اور کمیونٹی گروپس کو انفراسٹرکچر رسائی فراہم کرے گی جس سے انہیں نیٹ ورک کی تشکیل تربیت اور مہارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔


فیس بک کی یہ لیب کمیونٹی ایونٹس، ورکشاپس اور اسٹارٹ اپس کی تربیت میں مدد فراہم کرے گی جبکہ ایسے پاکستانی اداروں کو خوش آمدید کہا جائے گا جو aٹیکنالوجی کی ابھرتی مارکیٹ میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔اس لیب کے ذریعے ڈویلپرز کو پراڈکٹس اور اپلیکشنز بنانے میں بھی مدد دی جائے گی جو نئی ٹیکنالوجی جیسے ورچوئل رئیلٹی کے استعمال ہوسکیں۔


یہ لیب لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(LUMS )کے نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں قائم کی گئی ہے اور افتتاحی تقریب کے دوران فیس بک کے اسٹارٹ اپ پروگرامز کی سربراہ جیسن لین نے کہا 'یہ لیپ پاکستان کی ڈویلپر کمیونٹی اور جدت کو سپورٹ کرنے ہمارے عزم کا حصہ ہے'۔انہوں نے کہا کہ فیس بک ملک میں پراثر کمیونٹی کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپس اور انفرادی سطح پر لوگوں کو تعاون فراہم کرنا ضروری ہے جو آگے بڑھنا اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیکنالوجی، نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور، لمز اور نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی بدولت انوویشن لیب ایک منفرد تربیتی اور جدید مرکز ثابت ہوگی جو کہ ملک میں ٹیکنالوجی کمیونٹی کو آگے بڑھانے میں معاون ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ لیپ کاروباری اداروں کو انفراسٹرکچر اور وہ رسائی فراہم کرے گی جو انہیں پاکستان میں کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ابھرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں