صحافت کے افق پر لاہور رنگ کا کامیابی سے پہلا سال مکمل

12:20 PM, 3 Apr, 2019

لاہور: نئی بات میڈیا نیٹ ورک نے کامیابی کے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ روزنامہ نئی بات سے شروع ہونیوالا سفر نیو نیوز سے ہوتا ہوا لاہور رنگ تک جا پہنچا۔ نئی بات اور نیو نیوز نے پاکستانیوں کے دل جیتے تو لاہور رنگ بھی ہو لیا زندہ دلوں کے سنگ ۔ شہر کے گلی کوچوں، محلوں کے کونے کونے تک لاہور رنگ کی تحسین کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا ۔ لاہور رنگ نے بھی اپنا حق نبھایا، مظلوم کا مدعا اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔

مہنگائی میں پستے عوام کیلئے کی آواز اٹھائی، مذہبی اور قومی تہواروں کی بھی گہما گہمی دکھائی کوئی بھی جلسہ ہو یا مظاہرہ۔ لاہور رنگ نے دکھایا سارے کا سارا ۔ عوامی جذبات کی صحیح ترجمانی لاہور رنگ کا خاصہ رہی یہ ہی تھا وہ وعدہ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا جسے انہوں نے ایک سال میں پورا کر دکھایا ۔

لاہور رنگ نے جب جب مظلوم کیلئے آواز اٹھائی، اقتدار کے ایوانوں میں ہوئی اس کی شنوائی ۔ لاہور رنگ نے شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔

لاہور رنگ کا لاہوریوں سے ایسا رشتہ جڑا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتا گیا۔ لاہور رنگ شہر میں امن و سلامتی کا داعی ہے۔ ایک ہی سال میں پاکستانیوں کے سینوں میں دھڑکن بن کر دھڑکنے لگا۔

مزیدخبریں