نیویارک: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے نئے فیچرز متعارف کرا کر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
اسنیپ چیٹ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرانے سمیت شیئر کی جانے والی پوسٹز میں دوستوں کو ٹیگ یا مینشن کرنے کا بھی فیچر متعارف کرا دیا۔ اب اسنیپ چیٹ صارف ویڈیو کال گروپ میں ایک ساتھ 16 افراد کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اسنیپ چیٹ نے وائس کال گروپ میں افراد کی تعداد بڑھادی ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی اسنیپ چیٹ صارف وائس کال میں بیک وقت 32 افراد کو شامل کرسکتا ہے۔
اسنیپ چیٹ نے کال گروپ اور چیٹ کے نئے فیچر متعارف کرانے سمیت پوسٹز میں دوستوں یا دیگر صارفین کو مینشن یا ٹیگ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرادیا۔
واضح رہے کہ معروف ماڈل کایلی جینر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اسنیپ چیٹ کو ڈیزائن تبدیل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کایلی جینر کی ایک ٹوئیٹ سے ہی کمپنی کو تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔