اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا پورا حق ہے: سعودی ولی عہد

09:17 PM, 3 Apr, 2018

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیلیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنی سرزمین پر رہنے کا پورا حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینوں اور اسرائیلیوں کو اچھے تعلقات اور استحکام کے لئے امن معاہدے پر عمل کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فلسطین کے درمیان فی الحال کوئی سفارتی تعلقات مضبوط نہیں لیکن گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان پہلے رہنما ہیں، جنہوں نے اسرائیلیوں کے اپنی سرزمین کا حق تسلیم کیا ہے۔

چند روز قبل امریکا میں سعودی ولی عہد یہودیوں کے مذہبی رہنماوں سے بھی مل چکے ہیں اور گزشتہ ماہ سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اسرائیل جانے والی بھارتی مسافر پروازوں کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں