انسداد دہشتگردی عدالت نے خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

08:30 PM, 3 Apr, 2018

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

منگل کو اسلام آباد کی انسدادہشتگردی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی،خادم حسین رضوی ،پیر افضل قادری ،مولانا عنایت اللہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کو خادم حسین کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے آبائی علاقے اور مجاز عدالت کے باہر چسپاں کر نے کا بتایا اور استدعا کی کہ ملزمان کی غیر حاضری میں مقدمات کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

یاد رہے انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

 خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج 26 مقدمات میں سے اب تک 14 مقدمات میں وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، 9 مقدمات میں انسداد دہشتگردی جبکہ 5میں سول عدالت نے وارنٹ جاری کئے۔

مزیدخبریں