چیف جسٹس کی ایئرہوسٹسز کے ساتھ تصویر،نعیم بخاری نے اعتراض اٹھادیا

03:10 PM, 3 Apr, 2018

اسلام آباد:پانامہ کیس میں عمران خان کی جانب سے کیس لڑنے والے وکیل نعیم بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیف جسٹس پاکستان کی ایئرہوسٹسز کے ساتھ تصویر پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے رہنما وکیل نعیم بخاری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے کہا کہ مجھے آپ کی ایک تصویر پر اعتراض ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں ،آپ تصویر پر جیلس ہیں؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا یہ وکلا ءکا حق مارنے والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جسٹس ثاقب نثا رنے نعیم بخاری سے کہا ’آپ کو جیلس ہونا بھی چاہیے تھا، بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جاسکتا‘۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کراچی کے سفر کے لئے پی آئی اے کے جہاز میں بیٹھے ایئرہوسٹسز کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں