وزیر اعظم نے رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی

02:33 PM, 3 Apr, 2018

اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کر دی

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا اورآئندہ ماہ کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیر توانائی اویس لغاری ،مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، علی جہانگیر صدیقی اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں تمام پاور یونٹس کو آپریشنل رکھا جائے۔دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ،ڈیرہ غازیخان اور ملحقہ علاقوں میں آٹھ سے دس گھٹنے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:والیم 10 کو ڈی سیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دینے کیلئے تیار ہوں:واجد ضیاء

وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 16ہزار 414میگاواٹ ہے جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں