غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

01:31 PM, 3 Apr, 2018

کراچی : پاکستانی اسپنر شاداب خان کو غصہ مہنگا پڑگیا۔شاداب خان کو مہمان اوپنر والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر جرمانہ کیا گیا ۔میچ ریفری ڈیوڈ بون نے میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ کیا۔تین میچوں کی سیریز میں کسی بھی کھلاڑی کو  یہ پہلا جرمانہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ شاداب خان نے پاکستان اور ونڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اوپنر چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر میچ ریفری ڈیوڈبون نے ان پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ کر دیا ۔

چیڈوک والٹن پاکستان کیخلاف عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں 40 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے پویلین کی جانب بھیجا۔

اس میچ میں پاکستان نے ونڈیز کو 82 رنز سے شکست دی ۔اس جیت کیساتھ ہی پاکستان نے ونڈیز کو سیریز میں بھی شکست سے دوچار کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں