پانامہ فیصلے کے بعد موسم اچھا ہی کب رہا ہے : کیپٹن (ر) صفدر

12:19 PM, 3 Apr, 2018

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما  کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر   کہتے ہیں  سینیٹ   الیکشن میں   جو کچھ ہوا اس  پر اعتزازاحسن کو  سیاست ہی  چھوڑ  دینی  چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا اس پر اعتزاز احسن کو سیاست چھوٹ دینی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر  جیلوں  میں بھی جاتے ہیں   جلاوطن  بھی ہوتے ہیں اور تختہ  دار  پر بھی چڑھ   جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

صحافی کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر    کہتے ہیں  پاناما فیصلے کےبعد موسم  اچھا ہی کب  رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس  طرح  اقامہ کو  کرُیدا    گیا  مشرف  کیس  کو  بھی  کرُیدا  جانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے ہی   آئین توڑا  جاتا  رہا تو ملک کا  کیا  ہو گا آئندہ  نسلوں کو   دیں    گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز آج شادی کی 47ویں سالگرہ منا رہے ہیں
 
 خیال رہے کہ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کو خراب موسم کے باعث  آج کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا لیکن کیپٹن ریتائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور جرح کے دوران بھی احتساب عدالت میں ہی رہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں