سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے سربراہ کا تعلق اہل تشیع مسلک سے ہے ،محمد بن سلمان

10:07 AM, 3 Apr, 2018

کیلیفورنیا: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت میں شیعہ آبادی کو شہری حقوق حاصل ہیں ۔ وہ دیگر سنی شہریوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی

ہمارا شیعہ فرقے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ۔ دی اٹلانٹک کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی کابینہ میں شیعہ رکن ہے، حکومت کے اعلی عہدوں میں بھی شیعہ فرقے کے لوگ ہیں بلکہ سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا سربراہ شیعہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- اب سعودی عرب سے پاکستان سفر کرنے والے کتنے ریال لا سکتے ہیں ؟
ہمارے ملک میں دونوں فرقے اور اسلامی مکاتب فکر کی ہم آہنگی ہے ۔ ہمارا مسئلہ صرف ایرانی انتظامیہ کے انتہا پسند نظریات کے ساتھ ہے جو ولایت فقیہ کا تصور رکھتے ہیں اور جنہوں نے خود ہمارے اندرونی معاملات مداخلت کا حق دے رکھا ہے ۔ ہمیں انہیں اس کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔ 

مزیدخبریں