سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائے گا

 سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائے گا

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جانا ہے، جس میں اگر انہیں سزا ہوئی تو

پروڈیوسرز کے 600 کروڑ روپے دا پر لگ سکتے ہیں۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس اور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں لیکن اب ایک اور نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث ان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان پر راجستھان کی مقامی عدالتوں میں نایاب

کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

جودھپور کی مقامی عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 5 اپریل کو سنایا جائے گا، دبنگ خان 5اپریل کو مقدمے کے فیصلے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں تو وہیں بالی ووڈ کے پروڈیوسرز بھی شدید ٹینشن کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت ایک ساتھ کئی میگا بجٹ فلموں اور شوز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔