گوگل کا ڈوڈل مقابلہ ننھی سارہ کے نام

نیویارک : امریکہ میں 15 سالہ طالبہ نے معروف سرچ انجن ”گوگل“ کا اہم معرکہ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوگل کی جانب سے ڈوڈل کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں امریکی طالبہ کے ڈوڈل کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔بارہویں جماعت کی سارہ ہاریسن نے ڈوڈل تخلیق کیا تھا جس کا عنوان پرامن مستقبل تھا۔

11:38 PM, 3 Apr, 2017

گوگل انتظامیہ کے مطابق اس ڈوڈل میں ہر نسل اور رنگ کے ننھے منے طالبعلموں کے اسکیچ کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔15 برس کی طالبہ کو اب 30 ہزار ڈالرز کی اسکالرشپ دی جائے گی، جبکہ بہت جلد انہیں گوگل ہیڈ آفس بطور مہمان بھی بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں