آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارتِ دفاع کا دورہ کیا جہاں پر انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا دیا گیا۔آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات ہوئی ۔ اس کے علاوہ آرمی چیف کی برطانوی نمایندہ خصوصی برائےافغانستان و پاکستان اوون جینکنس سے بھی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں پائیدارامن و استحکام کیلیےاپنامثبت کردارجاری رکھےگا.آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفادمیں ہے.بارڈر سیکیورٹی میکنزم پاکستان اور افغانستان کیلیے نہایت اہم ہے.دونوں ممالک کو ترجیحی بنیادوں پربارڈر سیکیورٹی میکنزم طے کرنےکی ضرورت ہے.
آرمی چیف نےسی پیک منصوبے کی اہمیت پرروشنی ڈالی.ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبےکوخطے کےاقتصادی تناظرمیں دیکھنا چاہیے.سی پیک منصوبےکامقصد علاقائی اورغیرعلاقائی اقتصادی ترقی ہے .آرمی چیف کادہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون پرحکومت برطانیہ کاشکریہ ادا کیا۔ برطانوی قیادت ،آرایس ایم کمانڈر نےامن واستحکام کیلیےپاک فوج کی کوششوں کوسراہا.