کینبرا: افغان صدر اشرف غنی کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ان کے خلاف ہزارہ برادری کی جانب سے کینبرا میں احتجاج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے افغانستان میں ہزارہ نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف نسلی امتیاز کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین آسٹریلیا کے ساتھ کیے گئے اس معاہدے کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کی رو سے مسترد کیے گئے پناہ گزینوں کو کابل حکومت قبول کرتی ہے۔