ممبئی : اداکارہ پریانکا چوپڑا پینٹنگ کے جنون کو پورا کرنے کےلئے فارغ وقت میں پنٹنگ کلاسز لیتی ہیں۔
پریانکا ان دنوں انٹر نیشنل سیریز ”کوانٹیکو سیزن 2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہیں فارغ وقت میں پینٹنگ کرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بورڈ پر پینٹنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔