پریتی زنٹا اور سیف علی خان بہت جلد ایک ساتھ ہونگے

ڈمپل گرل پریتی زنٹا اور چھوٹے نواب سیف علی خان بہت جلد ایک ساتھ ہونگے

10:17 PM, 3 Apr, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی جوڑی ماضی میں سپرہٹ رہی ہے اور انہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’’کیا کہنا‘‘،’’دل چاہتا ہے‘‘،’’کل ہو نا ہو‘‘ اور ’’سلام نمستے‘‘ شامل ہیں اور اب دونوں اداکاروں کی جوڑی 12 سال بعد ایک ساتھ نظرآنے والی ہے۔

پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی جوڑی طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے گی لیکن یہ جوڑی سلور اسکرین پر نہیں بلکہ اب کرکٹ کے میدانوں میں دکھائی دے گی اوردونوں اسٹارز انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن 10 کے 5 اپریل کو ہونے والے پہلے میچ میں کمنٹری کریں گے۔

مزیدخبریں