اسرائیل بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا

09:44 PM, 3 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی سے یہ اقدام کر رہی ہے تاکہ غزہ میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو چھپایا جا سکے۔

تنظیم نے مزید بتایا کہ 2008 سے مبصرین اور ماہرین کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں