فلم ’دی ممی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی

فلم ’دی ممی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی

09:09 PM, 3 Apr, 2017

ہالی ووڈ:  خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم ’دی ممی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

مزیدخبریں