لاہور: پاکستانی گلوکار بلال سعید نے اپنے گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کو اپریل فول قرار دے دیا۔ انہوں نے دو دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطا بق یکم اپریل کو دنیا بھر میں جھوٹ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس روز لوگ جھوٹ بول کر لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اکثر واقعات کا انجام افسوسناک ہی ہوتا ہے۔ بلال سعید نے اپنے اعلان کی حقیقت بیان کردی ہے جس کیلئے انہوں نے دوبارہ فیس بک کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا سابقہ سٹیٹس یکم اپریل کیلئے تھا جس سے ناقدین کو بیک وقت خوش کیا اور بیوقوف بنایا گیا، میرے لیے گلوکاری صرف مشہور ہونے یا پیسے کمانے یااسی قسم کے فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ، موسیقی میرا جنون ہے جس کے ذریعے میں اپنا مافی الضمیر بیان کرتا ہوں اور یہ کام کرنا نہیں چھوڑوں گا“۔
بلال سعید نے گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کو اپریل فول قرار دے دیا
لاہور: پاکستانی گلوکار بلال سعید نے چند اپنے گلوکاری چھوڑنے کے بیان کو اپریل فول قرار دے دیا۔ انہوں نے دو دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔
09:03 PM, 3 Apr, 2017