شاداب خان کا رن اپ سیدھا کرنے کیلئے اس سے ڈانس سٹیپس کروائے تھے ، ڈین جونز

07:45 PM, 3 Apr, 2017

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا رن اپ سیدھا کرنے کیلئے میں اور وسیم اکرم نے اس سے سپیشل ڈانس سٹیپس کروائے.جس سے ان کا رن اپ سیدھا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں  اسلام آباد اور ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان کے بارے میں ڈین جونز  نے انکشاف  کیا ہے کہ شاداب خا ن کا رن اپ ٹھیک کرنے کیلئے ہم نے اس سے ڈانس سٹیپس کروائے اور کہا کہ ہوٹل میں اپنے  کمرے کے  کارپٹ پر اس کی پریکٹس کرنا ۔ جس سے ایک ہفتے کے اندر اندر شاداب خان کا رن اپ ٹھیک ہو گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جب شاداب خان نیٹ میں پرکیٹس کر رہے تھے تو  میں اور وسیم اکرم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ لڑکا تو خالص سونا ہے ۔ اس پر تھوڑی سی محنت کر لی جائے تو یہ بہت فائدے مند ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ  حاصل کیا اور شائقین کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں