نامور امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا نیاممکنہ معاشقہ سامنے آگیا

نامور امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا نیاممکنہ معاشقہ سامنے آگیا

07:43 PM, 3 Apr, 2017

اسٹاک ہوم: نامور امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا نیاممکنہ معاشقہ سامنے آیاہے۔ اس بار وہ وکی لیکس کے بانی جیولین اسانج کو اپنی زلفوں کا اسیرکرنے میں مصروف ہیں۔ پامیلا نے جیولین سے کچھ ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں سینٹرل لندن میں ایکواڈورکے سفارت خانے میں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کی تصاویر بھی برطانوی میڈیا نے حاصل کرلیں۔

پامیلا کا کہناہےکہ اس ملاقات میں انھیں کچھ دشواری کا سامنا کرناپڑا۔ پامیلا نے اعتراف کیاکہ وہ جیولین کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی تھیں مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔پامیلا نے کہاکہ جیولین کے ساتھ رومانوی تعلقات میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نظر بند ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ جیولین کے باہرآنے پر تعلقات میں مزید بہترین لانے کےحوالے سے دیکھناہوگا۔

انھوں نے جیولین کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیاکہ جیولن ایک ایسا انسان ہے جس کو دنیا کی فکر ہے۔ انھوں نے اپنے کام کی وجہ سے دنیاکے کچھ شہروں میں طاقت وردشمن بنالئے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ جیولین اپنے کام کے ذریعے دنیا کوآزاد کروانا چاہتے ہیں اور یہ ایک افسانوی اور رومانوی جدوجہد ہے جوکہ مجھے پسند ہے۔

مزیدخبریں