ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور دیگر شہر آفاق فلموں میںکردار نبھانے والے بھارتی اداکار دپیک تجوری کو ان کی اہلیہ نے دوسری خاتون سے تعلقات کے شبے پر گھر سے نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار دیپک تجوری کی اہلیہ شیوانی نے یوگا ٹیچر سے تعلقات کا شک ہونے پر انہیں گھر سے نکالا ہے جس کے بعد اداکار کئی روز سے دوستوں کے گھر پر مقیم ہیں۔ دیپک تجوری نے متعدد بار گھر جانے کی کوشش بھی کی لیکن اہلیہ نے گھر میں گھسنے ہی نہیں دیا اور نہ ہی بچوں سے ملنے کی اجازت دی۔
دوسری جانب اداکار کی اہلیہ نے خلا کے لیے باندرہ کے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور معاوضہ بھی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دیپک تجوری کی شادی کو 20 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور وہ 2 بچوں کے باپ ہیں۔