سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے بعد گلوکاری شروع کر دی

07:12 PM, 3 Apr, 2017

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی دنیا میں شہرت کے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹار بلے باز نے معروف بالی ووڈ گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی اپنا نیا گانا ریکارڈ کراانہوں نے یہ گانا ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلئے ریکارڈ کرایا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، بیٹنگ سے قبل اس کی بدولت خود کو پ±رسکون بھی رکھا جاسکتا ہے، میں کئی طرز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہے ، مجھے اسپینش گیت بھی اچھے لگتے ہیں، اگرچہ میں ان کی الفاظ کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پاتا۔

مزیدخبریں