شاہ رخ خان کی بیٹی کی ایسی تصاویر وائرل ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

شاہ رخ خان کی بیٹی کی ایسی تصاویر وائرل ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

07:02 PM, 3 Apr, 2017

نئی دہلی :بالی ووڈ  شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایسی تصاویر جاری کیں ،جیسے ہی یہ آرٹیکل سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوا تو لوگوں کے غم و غصے کی انتہاءنہ رہی اور بھارتی خبر رساں ادارے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔

ایک صارف ٹام بوائے ٹرنز گرل کا کہنا تھا کہ ”انڈیا ٹوڈے یہ کیا بکواس ہے؟ تم ایک 16 سالہ لڑکی کیلئے ایسی لائن استعمال کر رہے ہو، خوفناک، یہ بہت ہی بیمار ذہنیت اور گھٹیا پن ہے، یخ، چھی، تھو۔۔۔“

ایک اور صارف انو پریا لکھتی ہیں کہ ” یہ جان کر بہت شرم محسوس ہو رہی ہے کہ انڈیا ٹوڈے کو اپنا جمعہ مصالحے دار بنانے کیلئے ایک نابالغ لڑکی کی تصاویر کی ضرورت ہے۔ سہانا خان نابالغ ہے، اسے گھٹیا خبر کیلئے مت استعمال کرو، قابل نفرت ہے یہ۔۔۔“

مزیدخبریں