عدنان ملک اور صنم سعید نئی اردو فلم ”کیک“ میں کام کرینگے

06:58 PM, 3 Apr, 2017

لاہور: حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے ختم ہونیوالی ڈرامہ سیریل ”دل بنجارہ“ کی جوڑی عدنان ملک اور صنم سعید نئی اردو فلم ”کیک“ میں کام کرینگے۔

فلم کیک کے ہدایتکار عاصم عباسی ہیں جبکہ فلم کا سکرپٹ بھی عام ڈگر سے ہٹ کر لکھوایا گیا ہے۔ اداکارہ صنم سعید کاکہنا ہے کہ فلم کیک دیکھنے والوں کو بھرپور تفریح فراہم کریگی۔ فلم میں آمنہ شیخ بھی ایک کردار ادا کرینگی۔

مزیدخبریں