گوگل بھارتیوں پر مہربان، تیز ترین اور مفت انٹرنیٹ منصوبے پر کام جاری

نئی دہلی: دنیا کا معروف ترین اور بڑا سرچ انجن گوگل بھارت میں مفت انٹرنیٹ کا منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل آبادی کے لحاظ سے دوسرے پڑے ملک میں کروڑں لوگوں تک مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ پہچانے کے منصوبے کو ریلوے لائنوں اور ریلوے اسٹیشنز کے ذریعے تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔تاہم اب تک بھارت میں محکمہ ریلوے کے شعبہ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے تعاون سے 15 لاکھ افراد تک انٹرنیٹ کی تیز ترین اور مفت رسائی کو یقینی بنا چکا ہے۔

بھارت میں تعینات گوگل کمپنی کے آفسر گلزار آزاد کے مطابق گوگل ہندوستان کے ایک ارب لوگوں تک مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ کی رسائی کو یقینی بنانا چاہتا ہے، جس کے لئے گوگل نے مختلف شراکت دار کمپنیوں کی مدد سے اس منصوبے کے تحت اب تک 115 ریلوے اسٹیشنز میں مفت انٹرنیٹ کی سروس شروع کردی ہے، جس سے کم سے کم 15 لاکھ افراد فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔اور آئندہ 4 سے 5 سال تک اس منصوبے کو مزید وسعت دے کر ہندوستان کے 400 ریلوے اسٹیشنز تک پھیلایا جائے گا، جس سے کم سے کم ایک ارب لوگ مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔یادر رہے کہ یہ منصوبہ جنوری 2016 میں شروع کیا تھا۔اور منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک انٹرنیٹ کی تیز ترین رسائی سے ای کامرس اور ڈجیٹل کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔