نیپال کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ چیتے کی وجہ سے بند کر دیا گیا

نیپال کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ چیتے کی وجہ سے بند

06:07 PM, 3 Apr, 2017

نیپال : نیپالکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ  ایک چیتے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے اے ایف پی کو بتایا، ہم نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ کو آدھے گھنٹے کے لیے بند کردیا، تاہم ہمیں کوئی چیتا نہیں ملا۔ایئرپورٹکےبند ہونے سے  انٹرنیشنل فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی، اس دوران اور کوئی پرواز شیڈول نہیں تھی۔ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو پہاڑی علاقوں کے قریب واقع ہے اوراس  شہر میں چیتے آزادانہ گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

2016 میں ایک مسافر طیارے کو اُس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی، جب ایک پرندہ طیارے کے دائیں پَر سے جا ٹکرایا تھا، مذکورہ طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔2012 میں ایک طیارہ اُس وقت گر کر تباہ ہوگیا تھا جب ٹیک آف کرتے ہی ایک پرندہ اس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں