پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کوعہدہ سنبھالتے ہی قانونی جنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اختر علی شاہ نے آئی جی کے پی کے کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 2016 کا بورڈ غیر قانونی تھا۔ اس لیے تقرری کے پی کے پولیس آرڈنینس کے سکشن 14 کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت ميں طلب کر لیا۔ کیس کی اگلی سماعت بدھ 5 اپریل کو ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں