فواد خان ایک مرتبہ پھر بھارتی متعصب کا شکار ہو گئے

ممبئی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چارمنگ ہیرو فواد خان ایک مرتبہ پھر بھارتی معتصب کا شکار ہو گئے۔ بالی ووڈ ہدایت کاروں فواد خان کو ماضی کی سپر ہٹ فلم ”دھڑکن “ کے سیکوئل ”دھڑکن 2 “ کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کیا جائے گا۔

06:05 PM, 3 Apr, 2017

ذرائع ابلاغ کے مطابق قبل ازیں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ فلم دھڑکن کے سیکوئیل کے لیے دھڑکن 2 میں فواد خان کو سنیل شیٹھی کے کردار میں نظرآئیں گے جب کہ شردھا کپور کو شلپاشیٹھی کی جگہ ہیروئن کا کردار نبھانا تھا۔اس حوالے سے یہ خبر بھی گرم ہے کہ فواد خان کی جگہ اب نئے ابھرتے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کرلیا گیا ہے.یاد رہے کہ فواد خان کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارتی تعصب پسندی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر بھارت پاکستانی ہیرو کے ساتھ نا روا سلوک کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں