دبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پرلاکھون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ نسٹا گرام پر ایک تصویر سامنے آئی جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ دیگر فنکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں اداکار ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی نہیں کہا جاسکتا، مداحوں نے دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ تصویر کو بے حد پسند کیا ہے۔پاکستان میں چاکلیٹی ہیرو کا اعزاز حاصل کرنے والے عمران عباس اور بھارتی انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری پہلے بھی ایک ساتھ کام میں حصہ لے چکے ہیں۔
عمران عباس اور نرگس فخری سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
دبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پرلاکھون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
05:45 PM, 3 Apr, 2017