اسلام آباد: مشیر خارجہ سر تاج عزیز سے افغان صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع سر تاج عزیز نے کہا دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انسداد دہشت گردی، بارڈر مینجمنٹ پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان افغانستان میں پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں