نئی دہلی: بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے ووٹ چھاپنے لگی ،اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی دھاندلی کا الزام درست نکلا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا تھا.
ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ ہفتے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن وہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے میں پتہ چلا کہ چاہے کوئی بھی بٹن دبایا جائے مشین صرف وزیراعظم کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ہی ووٹ پرنٹ کرتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاملے کے جائزے کے لیے مزید اہلکار مدھیہ پردیش بھیجے جارہے ہیں اور ضلعی الیکشن آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،جس میں ووٹرز کی جانب سے منتخب کی جانے والی پارٹی کے نشان والی سلپ شائع کرنے والی ووٹنگ مشین کا تجربہ دکھایا گیا.