چین سے یورپ نئی مال بردار ٹرین کی ہنگری کےلئے روانگی

03:16 PM, 3 Apr, 2017

شی، عین :چین کے شمالی مغربی شہر شی عین کو بوڈاپسٹ سے ملانے والی نئی مال بردار ٹرین چالو ہوگئی ہے ۔ ملبوسات، کھلونوں ، گھریلواشیاءاور الیکڑونک مصنوعات جو زیادہ تر مشرقی چین کے شہر وائی ہو میں تیار کی گئی ہیں کو لیکر 41ڈبوں والی ٹرین ہفتے کو بعددوپہر شان شی صوبے کے دارالخلافہ شی عین سے روانہ ہوئی ۔

یہ ٹرین سنکیانگ میں درہ الاٹاﺅ سے روانہ ہوگی اور ہنگری میں اپنے مقام پر پہنچنے سے قبل قازقستان ، روس، بیلاروس اور پولینڈ سے ہوکر گزرے گی ۔ گاڑی کا قریباً9300کلومیٹر سفر قریباً17 دن میں طے ہوگا جو کہ سابقہ بحری وریل روٹ سے قریباً30روز کم ہوگا ۔
28نومبر2013سے آغاز کرتے ہوئے شی عین نے وسطی ایشیاءاور یورپ کےلئے 317کارگو ٹرینیں چلائی ہیں جن کے ذریعے امسال یکم اپریل تک 474000ٹن کی اشیاءبرآمد کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں