انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز سیٹلائٹ فونز کے ذریعے منسلک کرنے کا منصوبہ

02:07 PM, 3 Apr, 2017

سمبڑیال: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ 2018میں ہونے والے متوقع قومی انتخابات کیلئے ووٹروں کی سہولت کی خاطر تحصیل سمبڑیال کی ایک قومی اور ایک صوبائی سیٹ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو سیٹلائٹ فونز کے ذریعے منسلک کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے۔ یہ بات مقامی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتائی ۔

ذرائع نے مزید بتا یا کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں موبائل فونز پر ووٹروں کی رہنمائی کیلئے 8300کا کوڈ مقرر کردیا ہے ۔جہاں پر ہر شہری اور دیہاتی ووٹر اپنے اپنے IDکا کارڈ نمبرSMSکریگا تو اس کو موبائل سکرین پر وارڈ نمبر،ووٹ نمبر،پولنگ سٹیشن کا مقام اور پولنگ بوتھ سمیت دیگر معلومات نہ صرف مل جائیں گی بلکہ پولنگ اسٹیشن کی تصویر بھی موبائل فون کی سکرین پر آجائے گی ۔

جس سے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کی شناخت میں آسانی رہے گی اور وہ آسانی سے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا قیمتی ووٹ بھی کاسٹ کرسکے گا۔

مزیدخبریں