نواب شاہ: دریائے سندھ میں مورو شہر کے قریب کچے کے علاقے عرض محمد لغاری اور خیرو ڈیرو کے مقام پرکشتی اُلٹ جانے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اطلاع ملتے ہی گرد و نواح کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے 15 افراد کو بچا لیا۔ جبکہ 4 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
جاں بحق افراد کی میتیں مورو اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار افراد کا تعلق بھیل برادری سے بتایا جا رہا ہے جو تھرپارکر اور مٹھی شہر کے رہائشی تھے اور گندم کی کٹائی کے لئے جا رہے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں