میلبرن:دنیا میں روز نت نئے ورلڈ ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں مگر کچھ ورلڈ ریکارڈز ایسے ہوتے ہیں جنہیں بنانا بھی مشکل ہوتاہے اور توڑنا بھی مشکل ہوتاہے ۔
گزشتہ روز آسٹریلین خاتون نے اٹالین گیم شو کے دوران اپنی زبان سے انتہائی رفتار سے چلتے ہوئے پنکھوں کو ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ بار روک کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
آسٹریلوی خاتون ایلس زوئی لامور نے اٹلی کے گیم شو Lo Show Dei Record میں اپنی زبان سے تیز رفتار پنکھوں کو روک کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
اس ریکارڈ کے لیے زوئی نے 35W کے دو انتہائی رفتار پر چلتے ہوئے پنکھوں کو اپنے دونوں ہاتھ میں پکڑا اور ایک منٹ میں اپنی زبان سے 32 بار روک کر اپنا پرانا 20 بار روکنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے ریکارڈ میں زوئی نے دونوں پنکھوں کو سولہ سولہ بار روکا۔
اس شو کی ریکارڈنگ کے بعد اشریتا فرمین نے اپنی زبان سے ایک منٹ میں 35 چلتے ہوئے پنکھے روک کر زوئی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
زوئی نے اپنا ریکارڈ دو پنکھوں کو اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑ بنایا تھا جبکہ فرمین نے ایک لائن میں رکھے ہوئے بہت سے چلتے ہوئے پنکھوں کو اپنی زبان سے روکا۔
زوئی کے پاس زبان سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ چوہے کے شکنجے کھولنے کا ریکارڈ بھی ہے۔زوئی اور اس کے شوہر کا نام مزید کئی ریکارڈز کے حوالے سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے.