دسویں انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز کل سے ہوگا، انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کرے گا

01:13 PM, 3 Apr, 2017

ممبئی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کل (بدھ ) سے شروع ہو گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے مطابق انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس نے آخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی۔ دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم کل (بدھ کو)آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دس مقامات 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

انڈور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا۔ ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گراؤنڈ جبکہ بقیہ سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں.

مزیدخبریں